ہائی پرفارمنس سینٹر کے مثبت نتائج سامنے آنا چاہئیں، سعید اجمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کہتے ہیں کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر بنانے سے اب مثبت نتائج بھی سامنے آنے چاہئیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے کہا کہ ماضی میں بھی تبدیلیاں کی گئیں مگر نتائج سامنے نہیں آ سکے، اب ندیم خان، ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن تجربہ کار ہیں، بہتر انداز میں کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کو سیکنڈ الیون میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر بھی توجہ دینا ہوگی، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں اضافہ خوش آئند ہے۔

سعید اجمل کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کا کردار بحال کرنا چاہیے