انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1993 تک جاپہنچی ہے ۔مراد علی شاہ

کراچی (19 جولائی 2020)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7977 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 889 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے اورمزید 19 افراد اس وبا سے انتقال کرگئے ہیں جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1993 تک جاپہنچی ہے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 889 نئے کیسز کی تشخیص سے یہ شرح 11 فیصد تک آ چکی ہے ۔اب تک صوبے بھر میں 642848ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ،جس سے 113007 کیسز سامنے آئے ہیں اور654 مزید مریض صحت ہوچکے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 92037 ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت یابی کی شرح 81 فیصد پر آگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے 19مزید مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اس طرح اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 1993 تک جا پہنچی ہے جو شرح اموات کا 1.8 فیصد ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 18977 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 18169 گھروں میں ، 65 آئسولیشن سینٹرز میں اور 743 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 525 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، جن میں 74 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 889 نئے کیسز میں سے 395 کیسز کاتعلق کراچی سے ہے۔ ان میں ضلع شرقی سے 121 ، 93 جنوبی ، 65 وسطی ، 46 ملیر ، 41 کورنگی اور 29 غربی کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں 59 ، گھوٹکی 42 ، میرپورخاص 32 ، خیرپور 25 ، شہید بینظیر آباد 22 ، شکار پور 21 ، سانگھڑ اور لاڑکانہ19۔ 19 ، جامشورو 16 ، دادو 15 ، جیکب آباد 14 ، سکھر 13 ، کشمور 12 ، ٹھٹھہ ، قمبر اور نوشہروفیروز 11۔ 11 ، مٹیاری 10 ، ٹنڈو الہ یار اور ٹنڈو محمد خان 8۔8 ، سجاول 5 اور عمرکوٹ کے 4ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرکے سلامت رہیں۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ ، وزیراعلیٰ سندھ