کرکٹر خوشدل شاہ ان فٹ ہوگئے

دورہ انگلینڈ کیلئے اسکواڈ میں شامل بیٹسمین خوشدل شاہ ان فِٹ ہوگئے، خوشدل شاہ کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ خوشدل شاہ تین ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر رہیں گے
پی سی بی کے مطابق خوشدل شاہ گزشتہ روز ڈربی شائر میں نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے، خوشدل شاہ چار روزہ میچ کا حصہ نہیں ہیں