گورنر بلوچستان کون ہوگا اور کیوں ؟خواتین بھی دوڑ میں شامل ۔جعلی ڈومیسائل اسکینڈل کو کون روکنا چاہتا ہے ؟

بلوچستان کے سیاسی حلقوں میں اس بات پر بحث ہورہی ہے کہ اب اگلا گورنر کون ہوگا اور کیوں ؟یہ سوال بھی گردش کر رہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل اسکینڈل کو کون روکنا چاہتا ہے اور جعلی بلوچستان ڈومیسائل کا اصل بینیفیشری کون ؟گورنر بننے کی دوڑ میں خواتین بھی شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق

جعلی ڈومیسائلز کو تحفظ دینے کے لیے رقیہ ہاشمی کو گورنر بلوچستان بنائے جارہے ہیں
رقیہ ھاشمی کو گورنر بنانے کا مقصد جعلی ڈومیسائل کے حامل افراد اور بلوچستان یونیورسٹی کے مجرموں کو تحفظ دینا ھے موجودہ گورنر میں کیا خرابی ھے جس کو ھٹا کر رقیہ ھاشمی کو گورنر بنا یا جا رھا ھے اگر کسی خاتون کو گورنر بنانا ھے تو اس صوبے کے اصلی مالک بلوچ وپشتون میں سے کوئ خاتون کو گورنر بنائیں زبیدہ جلال روبینہ عرفان نورجھاں پانیزئ بیگم پروین مگسی یہ تمام خواتین اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اس صوبے کے اصل وارث ھیں ان میں سے کسی کو بھی گورنر بلوچستان بنا یا جا ئے تاکہ خواتین کو مقام بھی مل سکے اور اس صوبے کا احساس محرومی ختم ھوسکے باقی سٹلروں نے اس صوبے کو لوٹا زیادہ ھے خدمت نھیں کی ھے جب یہ مرکزی پوسٹوں پر جاتے ہیں تو بلوچستانی کھنے سے بھی شرماتے ہیں گورنر شپ ایک آئینی پوسٹ ھے اس کے حقدار یہاں کے اصلی باشندے ہیں