ریڈیو پاکستان شدید مالی بحران کے بعد انتظامیہ نے کنٹریکٹ ۔اور ڈیلیٹ ویجزملازمین پر بیروزگاری کی تلوار چلانے کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی

اسلام آباد
(نمائندہ خصوصی )

وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث قومی دفاع اور اساس پاکستان کافحافظ ایک اور قومی ادارہ تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا قیام پاکستان ہی قائم ہونے والا ریڈیو پاکستان شدید مالی بحران کے بعد انتظامیہ نے کنٹریکٹ ۔اور ڈیلیٹ ویجزملازمین پر بیروزگاری کی تلوار چلانے کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی کراچی سے لیکر پشاور تک ریڈیو پاکستان کے ملازمین میں شدید اضطراب پھیل گیا تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی۔نالائقی کے باعث دفاع پاکستان کا ضامن ایک اور قومی ادارہ تباہی کے دہانے پر پر پہنچ گیا ہے۔ پی آئی اے اسٹیل مل۔کے ای۔ریلوے ۔ کےبعد ریڈیو پاکستان بھی موجودہ نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا گذشتہ 6 ماہ سے ڈیلی ویجزملازمین اور کمپئرز،اناوسرز کو معاوضے فنڈز نہ ہونےکی وجہ سے ادا نہیں کئے جا سکے جب کہ سرکاری ملازمین ۔وزراء اور حکمرانوں کی عیاشیاں مسلسل جاری ہیں ذرائع کےمطابق ریڈیو پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کے باوجود ذمہ داران کیخلاف کارروائی نہیں کی جا سکی ۔دوسری جانب دفاع پاکستان کا ضامن ادارہ ریڈیو پاکستان جس کی وجہ سے بھارت میں وزیر اعظم نرنیدرہ مودی کی نیندین حرام ہو رہیں تھیں کیونکہ ریڈیو پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر رہا تھا جس پر بھارتی چیخیں ابھی تک نکل رہی ہیں ذرائع کے مطابق حکمرانوں نے ریڈیو پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا کر بھارتی خواب پورا کرنے کوشش کر رہی ہے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز میں پورے ملک سے ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزملازمین کی فہرستیں طلب کر لی ہیں جس کے بعد ملازمین شدید اضطراب پھیل گیا ہے ذرائع کے مطابق دنیا بھر سرکاری ریڈیو اور ٹی وی چینل کے ذریعے قومی بیانیہ فروغ دیا جاتاہے جس پر کی جانے والے اخراجات کو قومی فریضہ سمجھا جاتا ہے جبکہ موجودہ نااہل اور کرپٹ قومی اثاثوں کو تباہ کرنے پر تل چکے ۔ ذرائع کے مطابق ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے قومی رائے عامہ کو ہموار اور یکجہتی کو فروغ دیا جاتا ہے جس کے لیے وسائل کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے جبکہ ہمارے ہاں اسکا الٹ ہو رہا ہے ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل موجود ہیں جن کے ذریعے ریڈیو کو چلایا جا سکتا ہیے جبکہ حکمرانوں ریڈیو پاکستان کے قیمتی اثاثوں پر نظریں گاڑھ لیں ہیں