چند دن قبل تعینات ہونیوالے کمشنر لاہور ڈویژن کا ایک مرتبہ تبادلہ کر دیا گیا

چند دن قبل تعینات ہونیوالے کمشنر لاہور ڈویژن کا ایک مرتبہ تبادلہ کر دیا گیا،

آصف بلال لودھی کو پنجاب سے سرنڈر کرکے اُنکی خدمات وفاق کے حوالے کر دیں گئی ہیں،

سابق کمشنر لاہور کو وفاق میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے منظورِ نظر افسر سیکرٹری سروسز پنجاب ڈاکٹر شعیب اکبر کو بھی پنجاب سے سرنڈر کرتے ہوئے وفاق میں رپورٹ کرنے کی ہدایت،

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دونوں افسران کو پنجاب سے سرنڈر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،

منظورِ نظر ہونے کے باعث دونوں افسران کو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کئے بغیر تعینات کیا تھا، زرائع

وزیر اعظم پاکستان کے لاہور دورے کے دوران وزراء اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد فوری تبادلوں کے احکامات جاری کئے،

دونوں افسران وزیر اعلی پنجاب کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے کے باوجود بھی اِنکا تبادلہ کرنا وزراء اور بیورو کریسی میں وزیراعلیٰ کی ساکھ کمزور کرنے کے مترادف،

تبدیلی سرکار پنجاب میں اپنی حکومت کے 22 مہینوں میں اب تک 5 کمشنرز کی تبدیلی کر چکی ہے