سمت درست ہے، آہستہ آہستہ کامیاب ہونگے: عمران خان

لاہور میں قائد اعظم بزنس پارک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 60 کی دہائی کے بعد پلانگ کمیشن ہی ختم کردیا گیا،جس کی وجہ سے پاکستان باقی ممالک سے پیچھے رہ گیا، ہم لوگ آگے کا نہیں سوچتے، ہماری پلاننگ ہوتی کہ ہم الیکشن کیسے جیتیں۔ کوئی ایسے منصوبیں لگائیں جس سے الیکشن جیت سکیں،اس سوچ کی وجہ سے پاکستان پیچھے رہ گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بہت زبردست لوکیشن پر آپنے پروجیکٹ بنایا،اس کے 2حب ہیں فیصل آباد اور لاہور دونوں کیلئے بہتر ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم کی تکمیل کے دوران متعدد رکاوٹیں سامنے آئیں، گزشتہ 4 مہینے اس منصوبے کی ازخود نگرانی پر احساس ہوا کہ ہمارے نظام کی خرابی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے ناکام ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے صنعت کار یا کاروباری افراد کے لیے انتہائی مشکل نظام ہے جس کے ہر مرحلے میں رشوت ملوث ہے، اگر پیسہ ہے تو رشوت دے کر سارے کام کیا جا سکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہوگی کہ نظام کو درست کیا جاسکے تاکہ وہ متوسط اور مزدور طبقہ جو برطانیہ یا دیگر ممالک میں جا کر بڑی بڑی صنعت لگاتے ہیں، پاکستان میں ایسا ماحول مل سکے کہ نئی نسل ادھر ہی منصوبے شروع کرے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہ حکومت کا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، بتدریج رکاوٹیں دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے یا نظام محض چند دن میں ٹھیک نہیں ہوسکتے لیکن ان کی اصلاحات کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
عمران خان نے قائد اعظم بزنس پارک کاروباری طبقوں کے لیے زبرداست موقع ہے، متعدد چینی کمپنیاں پاکستان آنے کی خواہش مند ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے باور کرایا کہ آپ کے ملک میں پروسیجرز بہت مشکل ہیں جنہیں نرم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہماری حکومت نے بشمول بنگلہ دیش دیگر ممالک میں بزنس پروسیجرز کا جائزہ لیا تو اندازہ ہوا کہ پاکستان کے مقابلے میں ان ممالک میں غیرمعمولی آسان مراحل ہیں۔

Courtesy gnn news