عمران خان کا ایک بار پھر عثمان بزدار پر بھرپور اعتماد کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرا علیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کو صوبے میں آٹے اور گندم کی صورتحال پر تفصیلی آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم کو کورونا سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعلی عثمان بزدار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت صوبے کی عوام فلاح و بہبود کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے، کورونا کے خلاف پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بھی سراہا اورکہا کہ ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین کام کیا اور اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے ایس او پیز پرعملدر آمد کرایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث کورونا کیسز میں واضح کمی ہوئی اور عوام کو ایس او پیز پرعملدر آمد اور حکومت کا ساتھ دیتے رہنا ہو گا

Courtesy gnn news