ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا حکومتی فیصلہ افسوسناک اور عوام دشمن ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے

انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں میں لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں اور لاکھوں خاندان بھوک اور افلاس کی لپیٹ میں ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مہنگی ادویات کی وجہ سے غریب پاکستانی علاج کروا نے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی رٹ صرف اشیاء ضرورت کی قیمتیں بڑھانے میں ہی نظر آتی ہے۔

Courtesy jang news