جامعہ حبیب کے تیسرے اور پہلے آن لائن جلسہ تقسیم اسناد 2020؍کا انعقاد الیکٹریکل انجینئرنگمیں 39 ،کمپیوٹر سائنس میں44؍کمیونیکیشن اسٹڈیز اینڈ ڈیزائنمیں 45اور 57؍طلبا نے سوشل ڈویلپمنٹ اینڈ پالیسی میں اسناد حاصل کیں۔

جامعہ حبیب کے تیسرے اور پہلے آن لائن جلسہ تقسیم اسناد 2020؍کا انعقاد 18؍جولائی بروز ہفتہ کو منعقد ہوا جس میں 185؍طلبا فارغ التحصیل ہوئے۔ یوٹیوب اور فیس بک کے ذریعہ براہ راست ہونے والے آن لائن جلسہ تقسیم اسناد میں جامعہ کی اعلی قیادت، اساتذہ، فارغ التحصیل طلبا کے والدین، جامعہ کے المنائی ارکان، عملہ اور جامعہ کے معاونین شریک ہوئے اور 2020؍کے فارغ التحصیل طلبا کی کامیابیوں کو سراہا۔ آن لائن جلسہ تقسیم اسناد 2020؍کے انعقاد کا مقصد کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد اور جامعہ کے فعال طرزعمل کی فطری توسیع تھا۔کورونا وائرس کے باعث تعلیم اداروں کی بندش کے بعد جامعہ حبیب پہلی جامعہ تھی جو تیزی سے آن لائن تدریسی عمل کی طرف منتقل ہوئی اور سال 2020؍کی کلاس کے آخری سیمسٹر کے طلبا کو ترجیحی بنیادوں پر آن لائن تدریس فراہم کی تاکہ طلبا اپنا آخری سیمسٹر کی تعلیم بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کرسکیں۔

آن لائن جلسہ تقسیم اسناد پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ اور جامعہ کے پیٹرن چیف عمران اسماعیل نے فارغ التحصیل طلبا کو مبارک با د دیتے ہوئے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ طلبا جدید خیالات اور نئی سوچ کے ساتھ ملک اور قوم کی ترقی کےلئے آگے آئیں اور کردار ادا کریں۔ جامعہ کے صدر واصف رضوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں 2020؍کی کلاس نے آخری سیمسٹر کی تعلیم مکمل کرنے کےلئے آن لائن تعلیم کے ذریعہ جو تجربہ حاصل کیا ہےوہ طلبا کےلئے ایک مختلف دنیا کو تصور کرنے کی سوچ بیدار کرنے کا خیال ہونا چاہیے۔انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جذبے اور اخلاص سے اپنی کمی اور خامیوں پر قابو پائیں اور اچھے اور خوبصورت انداز و بیان سے بدنمائی اور خرابی کوچیلنج کریں۔ سستی، نااہلی اور بے حسی پر محنت، اچھائی اور خدمات سے قابو پائیں۔ معروف محقق، اونکولاجسٹ (ماہر امراض سلعیات) اور مصنف ڈاکٹر عذرا رضا نے افتتاحی تقریب میں فارغ التحصیل طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آج سے اب اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو خواب آپ نے دیکھے اسے پورا کریں، مکمل آزادی سے زندگی بسر کریں اور اپنے علم میں اضافے کےلئے سیکھنے اور جاننے کا عمل جاری رکھیں۔

دھنانی اسکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ سے بیچلر آف سائنس کیاسناد حاصل کرنے والوں میں الیکٹریکل انجینئرنگکے 39 ؍اور کمپیوٹر سائنس کے 44؍طلبا شامل تھےجبکہ آرٹس ، ہیومینٹیزاینڈ سوشل سائنسز اسکولمیں 45 ؍طلبا نے بیچلر آف آرٹس (آنرز) کمیونیکیشن اسٹڈیز اینڈ ڈیزائناور 57؍طلبا نے سوشل ڈویلپمنٹ اینڈ پالیسی میںاسناد حاصل کیں۔

بعدازاں اپنے پیغام میں چانسلر جامعہ حبیب رفیق ایم حبیب نے کہا کہ آج سے آپ اپنے ایک نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں اور اب آپ نے دکھانا ہے کہ آپ اپنے عزم اور حوصلہ سے نئی دنیا کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی الگ پہچان اور شناخت بنائیں گے اور ملک اور دنیا کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔