وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کیجانب سے سید عبداللہ شاھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون شریف کا دورہ، سٹی اسکین کا افتتاح۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے بدھ کے روز سیہون شریف کے دورے کے دﺅران سید عبداللہ شاھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دوررہ کیا، ڈائریکٹر سید عبداللہ شاھ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے سید عبداللہ شاھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں سٹی اسکین کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کو ڈائریکٹر ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے انسٹیٹیوٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراھ رکن قومی اسمبلی سردار سکندر علی راہپوٹو، میونسپل کمیٹی سیہون کے چیئرمین سید آصف علی شاھ، پیپلز پارٹی رہنما سید محمد شاھ، پی پی تعلقہ صدر امان اللہ شاہانی، ڈی سی جامشورو فریدالدین مصطفی، ایس ایس پی جامشورو توقیرمحمد نعیم ، اسسٹنٹ کمشنر سیہون نوراحمد کہڑو، سید ذیشان حیدر شاھ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں