وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 3280 مریض صحت یاب ہوئے ہیں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 3280 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 91383ہوگئی ہے اور 22 مریضوں کی موت سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1974 ہوگئی جبکہ 9270 نمونوں کی جانچ سے 880 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ نے ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس سےجاری ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جوکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3280 مزید مریضوں کی صحت یابی سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک91383 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جو 82 فیصد بحالی کی شرح بنتی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مزید 22 مریضوں کے انتقال سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1974 بنتی ہے یعنی اموات کی شرح 1.7 فیصد پر آ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اموات کی شرح کو نیچے لانا ہوگا جبکہ اسپتالوں اور آئسولیشن سینٹرز میں خدمات کو بہتر بنایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے 880 نئےکیسز اس وقت سامنے آئے جب 9270 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں تشخیص کی شرح 9.5 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہمارے یہاں کیسز کی شرح روز بروز کم ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 634871 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 112118 کیسز کی تشخیص ہوئی جو مجموعی طور پر 18 فیصدہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 18761 مریض زیر علاج ہیں ، ان میں سے 17938 گھروں میں ، 79 آئسولیشن سینٹرز میں اور 744 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 526 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 72 مریضوں کو وینٹیلیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کورونا کے 880 نئے کیسز میں سے 267 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے ، ان میں سے 80 ضلع شرقی ، 59 جنوبی ، 51 وسطی ، 37 ملیر ، 31 غربی اور9 کورنگی سے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں 67 ، خیرپور 42 ، سانگھڑ 37 ، سکھر 31 ، شہید بینظیر آباد 28 ، میرپورخاص اور سجاول میں 22۔22 ، گھوٹکی 21 ، نوشہروفیروز 20 ، بدین 15 ، قمبر،ٹنڈوالہیار اور کشمور میں 13۔ 13 ، لاڑکانہ 12 ، شکار پور 11 ، جیکب آباد ، مٹیاری اور ٹھٹھہ میں 7۔7 ، جامشورو اور ٹنڈو محمد خان میں 6۔6 اور عمرکوٹ میں2 کیسز سامنے آئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں ۔
عبدالرشید چنا
میڈیاکنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ