فیفا 20 میں سعودی لڑکی کی پہلی پوزیشن

فیفا 20 بین الاقوامی فٹبال مقابلے میں ایک سعودی لڑکی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، ٹورنامنٹ کے دوران سعودی قومی ٹیم کی کھلاڑی نجد نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یونی ورسٹیوں کے بین الاقوامی ای فٹبال مقابلے ’فیفا 20‘ میں سعودی لڑکی نجد فہد نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جس پر سعودی جامعات کی اسپورٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خالد المزینی نے نجد فہد کو مبارک باد پیش کی۔

سعودی کھلاڑی نے بین الاقوامی اعزاز کے حصول کے لیے برازیل کی قومی ٹیم کی کھلاڑی بتیستا کو فائنل میں 0 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی