پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ

صوبائی وزیر برائے اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پیٹرول پمپس کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول پمپس چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیٹرول پمپس کھلے رکھنے سے متعلق نوٹیفیکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔

Courtesy jang news