انگلینڈ میں سیریز آسان نہیں چیلنجنگ ہوگی، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں پاکستان کی سیریز آسان نہیں بلکہ چیلنجنگ ہو گی ۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر کے بعد ڈربی میں بھی خوب محنت کر رہی ہے، کوچز بہت کام کر رہے ہیں , 5 اگست کو سیریز کےآغاز سے قبل پاکستان ٹیم مکمل تیار ہوگی لیکن یہ سیریز آسان نہیں چیلنجنگ ہوگی۔

وسیم خان نے کہا کہ انگلینڈ یا کسی دوسرے ملک میں فائیو اسٹار ہوٹل گراؤنڈز میں نہیں ہوتے، لیکن یہ ضرور خیال رکھ رہے ہیں کہ کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات ضرور حاصل ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ سب کچھ آئیڈیل نہیں ہے کیونکہ موجودہ صورتحال بھی مثالی نہیں ہے، کھلاڑی جلد فائیو اسٹار ہوٹل میں واپس جائیں گے