سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس،

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس،

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا مودی کا کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور،

اجلاس میں بھارتی مظالم کا شدید الفاظ میں مزمت اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی،

کشمیری شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

سینیٹر رحمان ملک نے مودی کی مسلم دشمن غیر قانونی اور غیرانسانی اقدامات کیخلاف قرارداد پیش کیا،

متن۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلم دشمن غیر قانونی اور غیرانسانی اقدامات شدید مذمت کرتی ہے،

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی اقدامات کی مذمت کرتی ہے،

بھارتی وزیراعظم نے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی مسلم آبادی کو کم کرنے کے لئے کیا،

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ حکومت پاکستان سے بھارتی اقدامات کیخلاف اقوام متحدہ میں جانے کا مطالبہ کرتی ہے،

مودی کھلم کھلا اقوام متحدہ اور بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،

حق خودارادیت اقوام متحدہ کے قراردادوں اور قوانین کے تحت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے