وزیراعظم عمران خان کا کل لاہور آنے کا امکان

دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے مابین ملاقات ہوگی جس میں وزیراعلی پنجاب صوبے کے امور بارے وزیراعظم کو بریف کریں گے جبکہ وزیراعظم کو راوی کنارے شہر بسانے کے منصوبے پر بھی بریف کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کو تھل کینال کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔
دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان ایک انٹرنیشنل برانڈ کی لانچنگ افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،وزیر اعظم عمران خان مون سون شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگائیں گے۔
دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم کو صحت کے امور بارے پنجاب کے اقدامات پر بریف کیا جائے گا اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد وزیراعظم کو صحت کے شعبے میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پربریف کریں گی جبکہ وزیراعظم پنجاب میں ترقیاتی امور کے بارے بھی اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے اور متعدد صوبائی وزرا سے بھی ملاقات کریں گے۔

Courtesy gnn news