وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا کو شکست دے دی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا خوش قسمتی سے کورونا وائرس کے بعد آج سے آفس آیا ہوں، سب کی نیک تمناؤں اور تعاون کا شکر گزار ہوں، فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

چند روز قبل کورونا میں مبتلا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سےڈسچارج کردیا گیا تھا ، شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے رو بہ صحت کیا ، صحتیابی اورخیرسگالی کے پیغامات بھیجنے والوں ک اشکرگزار ہوں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم وطنوں سے گزارش ہے گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، علامات محسوس ہوں توتاخیر نہ کریں فوری طبی ماہرین سے رابطہ کریں، علامات محسوس ہونے پرمیں نے ملاقاتیں اور اجلاس منسوخ کر دیے، فوری ٹیسٹ اور جلد علاج شروع ہو جانے کے سبب طبیعت سنبھلنے لگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا تھا مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا ، ملٹری اسپتال راولپنڈی میں طبی عملے کے خیال رکھنے پر بہت شکرگزارہوں، گھر منتقل ہو چکا ہوں،خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں

Courtesy Ary news