امریکی شہری فہیم صالح نے پاکستان میں چلنے والی ʼبائیکیا‘ کی سروس کی طرز پر موٹر سائیکل سروس متعارف کروائی تھی-فہیم صالح پر اسرار قتل

د امریکی شہری فہیم صالح نے پاکستان میں چلنے والی ʼبائیکیا‘ کی سروس کی طرز پر موٹر سائیکل سروس متعارف کروائی تھی جو نائیجیریا، بنگلہ دیش اور نیپال میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کا سبب بنی تھی

سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے والے فہیم صالح کا پر اسرار طور پر قتل۔ قتل کے محرکات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں ہوئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے اہم تجارتی مرکز مین ہیٹن میں 33 سالہ بنگلہ دیشی نژاد امریکی شہری فہیم صالح کو اسی کے فلیٹ میں قتل کر کے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے گئے۔
فہیم کی لاش ان کی بہن کو منگل کی سہ پہر تقریبا ساڑھے تین بجے ملی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فہیم صالح کا قتل ان کی لاش ملنے سے ایک دن قبل ہوا تھا جب فہیم کی بہن فون کا جواب نہ ملنے پر پریشان ہو کر صالح کو دیکھنے ان کے فلیٹ پر آئی تھی۔ قتل کے محرکات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں ہوئی ہیں، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیو یارک پولیس حکام نے عمارت میں لگے کیمروں سے فوٹیج حاصل کر لی ہے جس کے مطابق سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس اور سیاہ رنگ کا ماسک پہنے ایک شخص منگل کو فہیم صالح کے اپارٹمنٹ کی لفٹ میں سوار ہوتے دیکھا گیا ہے