سلمان خان کی خوبصورت تصویر کے ذریعے کترینا کو سالگرہ پر مبارکباد

بالی ووڈ کی باربی گرل اور معروف اداکارہ کترینا کیف آج 37 برس کی ہوگئی ہیں، اور آج وہ اپنی سالگرہ اپنی بہن ازابیل کیف کے ساتھ گھر پر منارہی ہیں۔

اس موقع پر ان کے پرستاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات کا سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے۔

مبارکباد کے پیغامات بھیجنے والوں میں انکے بالی ووڈ کے دوست بھی شامل ہیں جن میں ورون دھون، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما، سونم کپور آہوجا اور دیگر شامل ہیں ان کے ان دوستوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے کترینا کو سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

اس حوالے سے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر کترینا کو انکے خصوصی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جو کہ کترینا اور سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے، سے لی گئی ہے۔

اسکے ساتھ سلمان خان نے لکھا ہے، ہیپی برتھ ڈے کترینا
یاد رہے کہ سلمان خان اور کترینا کی آن اسکرین کیمسٹری کو دونوں کے پرستار بہت پسند کرتے ہیں۔ یہ فلمی جوڑی آخری بار ایک ساتھ علی عباس ظفر کی فلم ’بھارت‘ میں نظر آئی تھی۔

دریں اثنا کترینا کے حوالے سے افواہوں میں رہنے والے انکے بوائے فرینڈ وکی کوشل نے بھی انھیں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھجوایا ہے۔ انھوں نے اس مقصد کے لیے کترینا کی ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر لکھا ہے، ہیپی برتھ ڈے کترینا کیف۔

جہاں تک فلموں میں کام کا تعلق ہے تو کترینا جلد ہی ’سوریا ونشی‘ میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم کو روہت شیٹھی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے مارچ 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا۔ لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے فلم کی ریلیز رک گئی۔ اب تازہ اطلاعات کے مطابق یہ فلم 2020 کی دیوالی پر جاری ہوسکتی ہے