کاشف بھٹی کو دو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اسپنر کاشف بھٹی کو دو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پاکستانی اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی ہے، کاشف بھٹی کا انگلینڈ پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹیسٹ انفیکشن میں باقیات کے سبب مثبت آیا تھا۔

انگلینڈ جانے والے قومی اسکواڈ کے تیسرے گروپ میں کاشف بھٹی، حیدر علی، عمران خان اور مساجر ملنگ علی شامل تھے، انگلینڈ میڈیکل پینل کی جانب سے کی گئی کورونا ٹیسٹنگ میں اسپنر کاشف بھٹی کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔
ترجمان انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گذشتہ انفیکشن کی باقیات کے سبب کھلاڑی کا ایک ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ اور وائرلوجسٹ نے کرکٹر کو سیلف آئسولیشن میں رکھنے کی ہدایت کی اور احتیاطی طور پر سیلف آئسولیشن کی مدت پوری کرنے پر اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی۔

ای سی بی کے مطابق کورونا مثبت آنے والا کھلاڑی اب اسکواڈ کے دوسرے اراکین کے لیے خطرہ نہیں ہے، کاشف بھٹی کے دونوں ٹیسٹ منفی آچکے ہیں۔

دوسری جانب قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کا ایک ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے، وہ دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلینڈ جانے کے اہل ہوں گے، حارث روف اس وقت پی سی بی میڈیکل پینل کی زیرنگرانی لاہور کے مقامی ہوٹل میں موجود ہیں