اسلام آباد کے وکلاء کا تھانہ کہسار میں سنتھیا رچی کیخلاف درخواست

اسلام آباد کے وکلاء کا تھانہ کہسار میں سنتھیا رچی کیخلاف درخواست

وکلاء نے سنتھیا رچی کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات پر مبنی درخواست تھانے میں جمع کردی،

سنتھیا رچی کیخلاف درخواست راجا عمار شوکت ترک کی مدعیت میں درج کی گئی،

سنتھیا ڈان رچی دھوکہ دہی، جعلسازی ،تخفیف ، غلط بیانی کی مرتکب ہوچکی ہے،درخواست گزار

سنتھیا رچی کیخلاف دفعات 420, 428, 468 اور 478 کے تحت قانونی کاروائی کیجائے، درخواست گزار

سنتھیا رچی پاکستان پینل کورٹ اور بینکنگ قوانین کے تحت جرم کی مرتکب ہوئی ہے، درخواست گزار

اکاونٹ کھلنے کے لئے سنتھیا رچی نے بنک میں جعلی دستاویزات جمع کروائیں، درخواست گزار

اکاونٹ کھلنے کےلئے سنتھیا رچی نے غلط بیانی سے کام لیا ہے، درخواست گزار

سنتھیا رچی پاکستان میں بزنس ویزے پر ہے جبکہ بنک میں تنخوادرا بتایا گیا ہے، درخواست گزار

سنتھیا ڈان رچی کے مطابق ان کا امریکہ میں کوئی کاروبار نہیں ہے جبکہ وہ امریکہ میں دیوالیہ قرار دی جا چکی ہے، درخواست گزار

پولیس قانونی کاروائی کرے اور معاملہ انٹرپول کیساتھ اٹھائے۔ درخواست گزار

امریکی قوانین کے تحت کسی بھی شہری کا جعلی سازی، غلط بیانی اور دھوکہ دہی غداری کے زمرے میں آتا ہے، درخواست گزار