قومی ٹیم کی ڈربی میں ٹریننگ، کاشف بھٹی نے حصہ لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی میں ٹریننگ کے دوسرے روز بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی، اسپنر کاشف بھٹی نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

ووسٹر سے ڈربی پہنچنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے دوسرے روز بھی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کلیئر ہونے والے اسپنر کاشف بھٹی نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
قومی کرکٹرز کو ڈربی شائر میں دو چار روزہ میچز کھیلنے ہیں، پہلا میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی 21 جولائی کو آرام کریں گے جبکہ دوسرا چار روزہ میچ 24 جولائی سے شروع ہوگا
پاکستان کرکٹ ٹیم یکم اگست کو ڈربی شائر سے مانچسٹر روانہ ہوگی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا