آسٹریلیا کے پولیس اسٹیشن میں گائے کی آمد نے کھلبلی مچادی

یوں تو پولیس اسٹیشن اور وہاں موجود اہلکاروں سے ہرعام شخص ڈرتا ہے تاہم آسٹریلیا کے پولیس اسٹیشن میں ایک گائے کی آمد نے کھلبلی مچادی۔

جی ہاں، یہ دلچسپ مناظر آسٹریلیاکی ریاست کوئنز لینڈ کے پولیس اسٹیشن میں دیکھے گئے، جہاں ایک گائے بن بلائے مہمان کی طرح اسٹیشن میں داخل ہوئی اور اہلکاروں کی ناک میں خوب دم کیا۔

یوں اسٹیشن میں بن بلائی مہمان گائے کو دیکھ کر پولیس اہلکار سمیت دیگر عملہ حیران ہوگیا۔

دوسری جانب گائے اہلکاروں کی ناک میں دم کر کے اسٹیشن سے خود ہی بھاگ نکلی۔