فیفا ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2022ء میں ہونے والے قطر ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ 21 نومبر سے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ میں میزبان قطر کی ٹیم ایکشن میں ہوگی۔

میگا ایونٹ کے میچز قطر کے 8 خوبصورت گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے۔

میگا ایونٹ کا آغاز 21 نومبر سے شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم ایکشن میں ہوگی، ٹیموں کے ڈراز کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

ورلڈ کپ میں 21 نومبر سے 2 دسمبر تک روزانہ چار گروپ میچز ہوں گے۔ 3 سے 6 دسمبر تک پری کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔

9 اور 10 دسمبر کو آخری 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ فائنل 18 دسمبر کو ہوگا