بائیو سیکیور ماحول کھلاڑیوں کو دوست بنارہا ہے، اسد شفیق

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیور ماحول کھلاڑیوں کو دوست بنا رہا ہے، ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں ، اس عمل کا ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

اسد شفیق نے کہا ہے کہ بائیو سیکیور ماحول میں زیادہ قربت کے باعث لڑکوں میں دوستی بڑھ رہی ہے، کھلاڑی دن میں 3 مرتبہ اکٹھے ہوکر کرکٹ اور اپنی زندگی سے متعلق باتیں کرتے ہیں۔

کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین نے کہا کہ تمام کھلاڑی گذشتہ 3 ماہ سے کرکٹ کی کمی محسوس کررہے تھے، پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس میچ مفید ہوں گے۔

اسد شفیق نے کہا کہ یونس خان نے پریکٹس میچ کے بعد تمام بلے بازوں کو اکٹھا بیٹھا کر خامیوں پر قابو پانے کی ہدایت کی ہے جس سے ٹیم بلڈنگ میں فائدہ ہوگ