دورہ انگلینڈ پر گئے کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے.

خصوصی طیارے کے ذریعے 20 کھلاڑیوں کا پہلا دستہ جون کے آخری ہفتے میں انگلینڈ پہنچا تھا جس کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں چھ مزید کھلاڑی انگلینڈ پہنچے۔

8جولائی کو مساجر ملنگ علی کے ساتھ تین کھلاڑی عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی جب انگلینڈ پہنچے تو ان کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ لیا گیا، کاشف بھٹی کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

ووسٹر میں انہیں ٹیم ہوٹل میں دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ رکھا گیا ہے، 13 جولائی کو ٹیم نے ووسٹر سے ڈار بی کے لیے سفر کیا، تو ان چار افراد نے علیحدہ گاڑی میں سفر کیا، البتہ ڈار بی پہنچنے کے بعد عمران خان ، حیدر علی اور مساجر ملنگ علی ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے ساتھ گراؤنڈ جارہے ہیں تاہم کاشف بھٹی بدستور قرنطینہ میں ہیں ۔

انہیں ٹیم سے علیحدہ رکھا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس دورے پر میڈیا مینجر کی حیثیت سے رضا راشد کچلو کو بھیجا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی خبر میڈیا کو نہیں دی