کامیابیوں کی اُڑان | رانا رمیض – ماسڑ قلفی

تحریر: نوید انجم فاروقی

ماسٹر عبدالرشید کے لگائے ہوئے ماسٹر قلفی منڈی بہاء الدین کے پودے کو رانا رمیض کی آبیاری نے تناور شجر بنا دیا ہے اور اَب یہ سایہ دار شجر پھل دینے پر آ گیا ہے اور اِس کی شاخیں ملک کے دیگر شہروں میں بھی اپنی بہاریں دیکھا رہی ہیں۔منڈی بہاء الدین ، جہلم اور راولپنڈی جیسے شہروں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد گجرات سرکلر روڈ ، پرنس چوک میں بھی ماسٹر قلفی کی نئی برانچ کا شاندار افتتاح ہو گیا ہے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے جو ماسٹر قلفی کے معیار اور شہرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ را نا رمیض ایک محنتی اور دیانتدار نوجوان ہے جو کاروباری اونچ نیچ کو بھی سمجھتا ہے اور ایمانداری کی راہ کو بھی جانتا ہے۔ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتا ہوا اُس منزل کی جانب گامزن ہے جس کا خواب ماسٹر عبدالرشید نے جاگتی آنکھوں سے دیکھا تھا۔





آج رمیض اُس مقام پر کھڑا ہے جہاں سب اُس کی عزت کرتے ہیں اور اُس کے پاس بیٹھ کر فخر محسوس کرتے ہیں۔ حال ہی میں اُس نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے جس سے یہ بات بھی عیاں ہوتی ہے کہ اُسے جوانی میں ہی اپنے دین اور اُس کے احکامات سے کتنی رغبت ہے۔
وہ ایک سعادت مند بیٹا ہے یہی وجہ ہے کہ اُس نے نئی برانچ کا افتتاح اپنی والد کے ہاتھوں کروایا۔ اِس موقع پر اُس کے والد ماسٹر قلفی منڈی بہاء الدین کے بانی ماسٹر عبدالرشید کے ہمراہ شہر منڈی بہاء الدین کی مشہورو معروف سماجی شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ٹائیکون و صدر ٹاؤن ڈویلپرز ایسوسی ایشن عنایت الرحمان گوندل بھی موجود تھے ۔ جنہوں نے اِس نئی برانچ کا افتتاح کیا ، اِس موقع پر میاں زین، عرفان مانا، مرتضیٰ بھٹی اور مرزا راشد محمود کے علاوہ دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں