کاشف بھٹی کا معاملہ اب ECC کے دائرہ اختیار میں ہے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ کاشف بھٹی کو دو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ بھیجا گیا، ان کا معاملہ اب انگلینڈ بورڈ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

پی سی بی نے کاشف بھٹی کے کورونا ٹیسٹ کے معاملے پر انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے رابطہ کرکے اپ ڈیٹ مانگی ہیں، بورڈ کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیور ماحول کے تمام انتظامات کا دائرہ اختیار ای سی بی کا ہے۔

کرکٹ بورڈ کاکہنا ہے کہ کاشف بھٹی کا ائیر لائن کے لیے کرایا گیا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا ، اسکواڈ کے حوالے سے اگلے لائحہ عمل کے بارے میں بھی ای سی بی بتائے گا
پی سی بی نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، ان کا ایک ٹیسٹ منفی آچکا ہے، دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلینڈ جانے کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اس وقت پی سی بی میڈیکل پینل کی زیر نگرانی لاہور کے مقامی ہوٹل میں موجود ہیں