بابر کے بلے دیکھنے کا شوق پورا ہوگیا، روحیل نذیر

نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں سہیل خان اور شاداب خان بہت شغل لگاتے ہیں، دورۂ انگلینڈ میں بابر اعظم کے بلے دیکھنے کا شوق بھی پورا ہوگیا۔

انگلینڈ میں موجود نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے انڈر 19 سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شمولیت کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تجسس کے برعکس جس طرح سینئر کھلاڑیوں نے اسکواڈ میں شمولیت پر ان کا استقبال کیا اس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

روحیل نذیر نے کہا کہ وہ پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بابر اعظم کے بیٹ دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے جو یہاں پوری ہوگئی، جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد خود مجھے کیپنگ سکھانے لے گئے۔

روحیل نذیر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ یا انڈر 19 کرکٹ میں نمائندگی کے باوجود انہیں وہ تجربہ نہیں ملا جو باتیں انہوں نے سینئر اسکواڈ میں شامل ہوکر سیکھی ہیں