کورونا وائرس کی شرح میں بتدریج کمی

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی شرح میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں یومیہ ٹیسٹنگ میں مثبت کیسز کم ہورہے ہیں، اس حوالےسے محکمہ صحت نے ساڑھے تین ماہ کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی ہے۔

رپورٹ میں 29 اپریل سے 12جولائی تک کے کیسز کو شامل کیا گیا ہے، جائزہ رپورٹ میں تین دن کے اوسط کیسز پر نتائج تیار کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 29 اپریل کو ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.21 فیصد تھی، 14 جون کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 22.45 فیصد تک جاپہنچی جبکہ جون سے جولائی کے درمیان مثبت کیسز میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔

12 جولائی کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح واپس کم ہوکر 11.44 فیصد پر آگئی۔

محکمہ صحت نے رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کردی ہے

Courtesy jang news