کرونا وائرس کیسز میں کمی کی وجہ ٹیسٹ میں کمی نہیں بلکہ عوام کا بہتر رویہ ہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کرونا کیسز میں کمی کو ٹیسٹنگ میں کمی قرار دے رہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ مریضوں میں کمی کی وجہ ٹیسٹ میں کمی نہیں بلکہ عوام کا بہتر رویہ ہے، احتیاط میں کمی کرنے سے وبا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہےنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 40 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی ہے

Courtesy ary news