وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ ٹاسک فورس آن پاپولیشن کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ ٹاسک فورس آن پاپولیشن کا اجلاس

* اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عڈزہ پیچوہو، سعید غنی، سید ناصر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز شاہ شیرازی، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، شہناز وزیر علی، سیکریٹری سوشل ویلفیئر، سیکریٹری صحت،سیکریٹری انفارمیشن، ٹیکنیکل ایڈوائیزر ڈاکٹر طالب لاشاری اور دیگر اراکیں شریک

* انسانی تاریخ میں کوویڈ19 ایک بڑی وبا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* پوری دنیا میں کوویڈ19 نے 13.4 ملین لوگوں کو متاثر کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* کوویڈ19 سے دنیا میں 579536 اموات ہوچکی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملک میں 253604 کیسز ہیں؛ جن میں 5320 اموات ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سندھ میں 106622 کیسز ہوئے ہیں اور 1826 اموات ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* پاکستان میں ہر مہینے 5 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ اجلاس میں آگاہی

*سندھ میں ہر مہینے ایک لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، اجلاس میں آگاہی

* سندھ میں 31 فیصد کونٹراسیپٹوس استعمال ہوتی ہیں، اجلاس میں آگاہی

*سندھ میں کوویڈ19 کے پیش نظر خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کی گائیڈلائن 21 مارچ 2020ء کو جاری کی گئیں، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو

* سندھ ملک کا پہلا صوبہ ہے جس نے یہ گائیڈلائنز جاری کیں، صوبائی وزیر صحت

* ان گائیڈلائن کے 6 رہنما اصول ہیں، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو

* کونٹراسیپٹوس پریویلانس ریٹ 1.5 فیصد سالانہ بڑھانے کا ہدف ہے، عذرہ پیچوہو

* سال 2025 تک 43 فیصد اور 2023 تک 50 فیصد کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو ڈاکٹر طالب لاشاری کی بریفنگ

* اجلاس میں ڈاکٹر زیبا سیٹھار کنٹری پاپولیشن کائونسل پاکستان نے اسلام آباد سے وڈیو لنک کے ذریعے شرک کی

* ڈاکٹر زیبا نے ڈیٹا بیس کو مزید بہتر کرنے کی تجویز دی

* ہر شعبے کی طرح کوویڈ19 نے خاندانی منصوبہ بندی کو بھی کم کردیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* وزیراعلیٰ سندھ نے خاندانی منصوبہ بندی سروسز کو بہتر کرنے کی ہدایت دیدی

* پائیدار ترقی کے اہداف میں تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانا، خاندانی منصوبہ بندی کی سروسز میں آسانی، غربت کا خاتمہ شامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ