آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، انگلش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کیریئر بیسٹ دوسرے نمبر پر آگئے، جیسن ہولڈر نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے، ٹم ساؤتھی چوتھے، جنوبی افریقا کے ربادا پانچویں نمبر پر براجمان ہیں، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے، محمد عباس 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بیٹسمین رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سرفہرست ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین تیسرے، کیوی کپتان ولیم سن چوتھے اور پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے، اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر پہلے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے، بھارت کے رویندر جڈیجا تیسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک چوتھے، بھارت کے روی چندر ایشون پانچویں نمبر پر براجمان ہی