ڈانس کرنے کا شوقین طوطا

یوں تو آواز کی نقالی اور انسانوں سے باتیں کرنے میں طوطوں کا کوئی ثانی نہیں لیکن جناب یہی طوطے میوزک اور ڈانس کے بھی بیحد شوقین ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس طوطے کو ہی دیکھ لیں جو میوزک کی دُھن پر خوب جھوم رہا ہے۔

شرارتی طوطے کے سامنے اس کی مالکن نے موبائل پر رنگ ٹون بجائی تو ڈانس کرنے کا شوقین طوطے میاں نے بھی موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھایا اور ہر رنگ ٹون پر مختلف انداز میں تھرکنے لگا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی طوطے میاں کی یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور طوطے کے اس انداز پر خوب محظوظ ہو رہے ہیں