بابر اعظم کی 8 سالہ پرستار سے ویڈیو لنک پر ملاقات

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لاہور سے تعلق رکھنے والی اپنی 8 سالہ پرستار سامعہ افسر سے ویڈیو لنک پر ملاقات کی۔

بابر اعظم کا ملاقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ سامعہ افسر سے ویڈیو پر ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ہے، اتنی چھوٹی عمر میں سامعہ کی بیٹنگ کی صلاحیتیں دیکھ کر حیران رہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ شائقین، کھیل کا سب سے اہم حصہ ہیں کیونکہ شائقین اچھے یا بُرے ہر وقت میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے متحرک رکھتے ہیں
بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شائقین کی اسٹیڈیم میں کمی کو ضرور محسوس کریں گے۔

بابر اعظم اور سامعہ کی ملاقات کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے شیئر کی۔

کپتان کی 8 سالہ مداح سامعہ افسر نے کہا کہ بابر اعظم کی سب سے بڑی پرستار ہوں، ان کی طرح نامور کرکٹر بننا چاہتی ہوں۔