وزیراعظم عمران خان کا دیا میربھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ

وزیراعظم عمران خان دیامیربھاشا ڈیم سائٹ وزٹ پہنچے، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت وفاقی وزرا فیصل واوڈا ،علی امین گنڈاپور بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے دیامیربھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر عمران خان کو دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کی پیشرفت پربریفنگ دی

وزیراعظم دیا میربھاشا ڈیم کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے، دیامیربھاشاڈیم میں81لاکھ ایکٹرفٹ پانی ذخیرہ کرنےکی گنجائش ہے، اس منصوبے سے 12لاکھ 30 ہزار ایکڑزرعی اراضی کو سیراب کیا جاسکے گا۔

منصوبے کی بجلی کی پیداواری گنجائش 4500 میگاواٹ ہے ، منصوبےسےسالانہ18ارب10کروڑیونٹ سستی اور ماحول دوست توانائی پیدا ہوگی اور سستی بجلی کی پیداوار سےموجودہ بجلی کے ٹیرف میں کمی آئے گی جبکہ بجلی پیداوار کے لئے تیل کی درآمد کا بل کم ،زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا

Courtesy ary news