محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاقی حکومت کوبھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیاپرتمام نفرت انگیزاور فرقہ وارانہ موادہٹادیاجائے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاقی حکومت کوبھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیاپرتمام نفرت انگیزاور فرقہ وارانہ موادہٹادیاجائے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کاپلیٹ فارم فرقہ واریت کو فروغ دینے کے لئےاستعمال کیا جا رہا ہے،جس کا سدباب انتہائی ضروری ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو خط لکھا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو فعال کریں اور عید الاضحیٰ کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کرکے محکمہ داخلہ کوبھجوائیں