کرکٹ گراؤنڈ اسٹاف کاعمران خان سے روزگار کا مطالبہ

عالمی وبا کورونا کے باعث بند کرکٹ گراؤنڈ کے اسٹاف نے عمران خان سے روزگار دینے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے گراؤنڈ مین شوکت کا کہنا ہے کہ سات ماہ سے بے روزگار ہیں، فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔

‏گراؤنڈز مین کا کہنا ہے کہ پیٹرن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وزیر اعظم عمران خان ہمیں نوکریوں پر بحال کریں، پی سی بی سے درخواست ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو مکمل نافذ کریں۔

‏گراؤنڈ اسٹاف نے کہا کہ نہ صوبائی اور سٹی ایسوسی ایشنز بنیں اور نہ ہمیں دوبارہ نوکری ملی۔

‏گراؤنڈ مین شوکت نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ختم ہو گئی ہیں، کورونا وائرس نے ہماری مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

‏ واضح رہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے بعد پی سی بی نے سیکڑوں گراؤنڈ اسٹاف سے معاہدے ختم کر دیئے ہیں۔