پنجگور میں سیکورٹی فورسزکے قافلے پر فائرنگ، 3 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے پنجگور کی وادی کاہان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے افسر سمیت 8 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیاگیا

گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 2 جوان شہیداور 2 زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا

Courtesy ary news