چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان دیکر کر بعض افراد اپنا پست قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں فیاض الحسن بھی اسی شوق میں بدزبانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن کو شاید علم نہیں کہ انکے لیڈر شہید زوالفقار علی بھٹو کی پالیسیوں کے معترف رہے ہیں

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان دیکر کر بعض افراد اپنا پست قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں فیاض الحسن بھی اسی شوق میں بدزبانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن کو شاید علم نہیں کہ انکے لیڈر شہید زوالفقار علی بھٹو کی پالیسیوں کے معترف رہے ہیں اور شہید بھٹو کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر ہی پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جاسکتا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ فیاض الحسن کے بیانات سے انکی تربیت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے سیاست میں گندی زبان استعمال کرنے کا سہرا تحریک انصاف کو جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موصوف بے ہودہ الزمات عائد کرکے اپنی نشست بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان جیسے بدزبان اور تہذیب سے ناآشنا لوگوں کو علم ہونا چاہیے کہ جیالوں کو چینی چوروں کو جواب دینا خوب آتا ہے۔کرپشن کے پیچھے چھپے چہروں کو بے نقاب کرنا ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر محاز پر ناکام ہونے کے بعد فیاض الحسن چوہان جیسے لوگ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں۔ملک کو تباہی کے دہانے پر پہچانے اور ملکی معیشت کا بیڑا غرق بھی “جناب” کی حکومت کا کارنامہ ہے۔ مزید برآں ترجمان سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی صورتحال پر کہا ہے کہ فی ملین آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے بستروں کی تعداد میں صوبہ سندھ آج بھی صف اول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد فی ملین 235 افراد کی ہے جبکہ پنجاب میں فی ملین 93 ، خیبرپختونخوا میں 153 اور بلوچستان میں 89 افراد کیلئے بستروں کی سہولت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے سندھ حکومت اپنے تمام وسائل اور افرادی قوت کو سائنٹیفک طریقہ سے بروئے کار لا رہی ہے