سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھایا

سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھایا،

سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی اور ماہانہ پنشن ختم کرنے پر حکومت سے جواب مانگ لیا،

سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ میں سوال اور توجہ دلاو نوٹس جمع کر دیا،

حکومت سینیٹ میں واضح کرے کہ کیا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمہ کرنے جا رہی ہے؟ سینیٹر رحمان ملک

کیا سرکاری ملازمین کی ماہانہ پنشن ختم کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغور ہے؟ سینیٹر رحمان ملک

اگر حکومت کوئی ایسا اقدام اٹھانے جا رہی ہے تو سینیٹ کو تفصیلات دی جائے، سینیٹر رحمان ملک

توجہ دلاو نوٹس میں سینیٹر رحمان ملک کا وزیرخزانہ سے پنشن و ریٹائرمنٹ عمر کے متعلق سینیٹ کو اگاہ کرنے کا مطالبہ،

ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمے کے فیصلے کی صورت میں سخت مخالفت و احتجاج کرونگا، سینیٹر رحمان ملک

اسطرح کا فیصلہ مہنگائی و معاشی مشکلات سے دوچار سرکاری ملازمین کے لئے یہ ایک بم شیل ثابت ہوگا، سینیٹر رحمان ملک

حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس طرح کے ناپسندیدہ و غریب دشمن فیصلے نہ لے، سینیٹر رحمان ملک

اگر ایساکیا گیا تو اس کے خلاف مہم شروع کرنے والا پہلا شخص ہوں گا، سینیٹر رحمان ملک

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، سینیٹر رحمان ملک

پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کی پنشن روکنے کے لئے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی، سینیٹر رحمان ملک

سرکاری ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی، سینیٹر رحمان ملک