یونس بولرز کی بیٹنگ پر بھی کام کر رہے ہیں، شان مسعود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر شان مسعود کا کہنا ہے کہ یونس خان کے آنے سے کیمپ میں بہت فرق پڑا ہے، وہ بیٹسمینوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ بولرز کی بیٹنگ پر بھی کام کر رہے ہیں۔

اوپنر شان مسعود نے بتایا کہ ووسٹر میں اچھا قیام رہا، ان حالات میں شاندار سہولیات ملیں، تین ماہ لاک ڈاؤن کے بعد یہاں آنا، کھیلنا اور ٹریننگ کرنا اچھا رہا۔

شان مسعود نے کہا کہ ڈربی میں بھی بائیو سیکور ماحول ہے، یہاں بھی اچھا آغاز ہوا ہے، بحیثیت اوپنر ٹیم کو اچھا اسٹارٹ دینا ٹارگٹ ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز انگلینڈ سیریز دیکھنے کا فائدہ ہو رہا ہے ابھی ہمارے پاس ٹائم ہے، انگلینڈ کے پاس ریزرو میں بھی بہت سے کھلاڑی ہیں جنہیں ابھی موقع نہیں ملا ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ پاکستان ٹیم فٹنس میں بہت اچھی ہے اور اسکل ورک میں بہتری آ رہی ہے،انگلینڈ کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونس خان کے آنے سے کیمپ میں بہت فرق پڑا ہے، وہ پاکستان کے عظیم بیٹسمینوں میں سے ہیں ،جبکہ مصباح الحق اور یونس خان سے کھلاڑی بہت فائدہ اٹھانے کے کوشش کر رہے ہیں