بھارت میں انسانیت مرگئی، وحشی لڑکے کی درندگی، نوجوان کو تڑپا تڑپا کر مار دیا

بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے راگھوبیر نگر میں تین سفاک کم عمر لڑکوں نے نہتے نوجوان پر حملہ کیا اور تیز دھار آلے سے پے در پے وار کرکے موت کی نیند سلا دیا۔

رپورٹ کے مطابق تینوں حملہ آوروں میں سے ایک لڑکے کے پاس چاقو تھی جس کے حملے سے اس کی موت ہوئی جبکہ دیگر دو نوجوانوں نے مظلوم لڑکے کو دبوچ رکھا تھا، پولیس نے تمام ملوث لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس وقت تک ہلاک ہوچکا تھا، اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملوث نوجوانوں کو گرفتار کرکے تحققیات کا آغاز کردیا ہے

Courtesy ary news