چین: اب روبوٹ ٹیبل ٹینس بھی کھیلیں گے!

ٹیکنالوجی کے اس دور میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں عام ہوتا جارہا ہے۔

روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں، وہیں روبوٹس نے کھیلوں کی دنیا میں بھی انٹری دیدی ہے اور اب روبوٹ ٹیبل ٹینس کھیلتے دکھائی دیں گے
ویڈیو میں نظر آنے والے ان روبوٹس کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف ماہر کھلاڑیوں کی طرح ٹیبل ٹینس کھیل رہے ہیں بلکہ کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور مقابلہ بھی کر رہا ہے۔

چین کے شہر شنگھائی کی اسپورٹس یونیورسٹی نے ٹیبل ٹینس روبوٹ کوچ Pongbot M-ONE متعارف کروا دیئے ہیں جو نہ صرف ٹیبل ٹینس کھیلنے میں ماہر ہیں بلکہ نئے کھلاڑیوں نے تربیت بھی دیں گے۔

جبکہ یوں روبوٹس کو ٹیبل ٹینس کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کرتا دیکھ لوگ جہاں حیران ہیں، وہیں نوجوان کھلاڑی اپنے اس مشینی کوچ کے ساتھ کھیل کر خوش دکھائی دے رہے ہیں