سارہ علی خان کا ڈرائیور کورونا میں مبتلا

بالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کے ڈرائیور کو کورونا وائرس ہوگیا ہے جبکہ وہ اور اہل خانہ بالکل صحتیاب ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ علی خان نے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں آپ کو بنانا چاہتی ہوں کہ میرے ڈرائیور کا کوویڈ 19 ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، بی ای سی نے انہیں اس بات سے آگاہ کیا ہے اور اُن کے ڈرائیور کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے
اداکارہ نے مزید لکھا کہ اُن کے اہل خانہ اور گھر میں موجود دیگر ممبران کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ضروری اور احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں۔

اپنے پوسٹ کے آخرمیں اداکارہ نےبی ایم سی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میرے اہل خانہ اور میری جانب سے بی ایم سی کا بہت شکریہ کہ انہوں نے ہماری مدد کی اور ہماری رہنمائی کی
واضح رہے کہ کچھ روز قبل لیجنڈری اداکار امتابھ بچن ، ابھشیک بچن، ایشوریہ رائے بچن اور اُن کی بیٹی آرادھیا بچن کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس حوالے سے ابھشیک بچن نے بتایا کہ ایشوریہ اور آرادھیا نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوا تھا لیکن وہ اس سے مکمل طور پر محفوظ رہی تھیں