مانچسٹر سٹی پر عائد دو سالہ پابندی ختم

یوئیفا کی جانب سے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر عائد دو سالہ پابندی کی سزا کورٹ آف آربیٹریشن فور اسپورٹس نے ختم کردی۔ ثالث عدالت کے فیصلے کے بعد مانچسٹر سٹی چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن میں شرکت کی اہل ہوگی۔

کورٹ آف آربیٹریشن فور اسپورٹس نے مانچسٹر سٹی پر عائد دو سالہ پابندی ختم کردی، ساتھ ہی سی اے ایس نے برطانوی کلب پر عائد یوئیفا کی طرف سے لگایا گیا جرمانہ بھی کم کر دیا ہے
یوئیفا نے مالی معاملات میں شفافیت نہ ہونے پر مانچسٹر سٹی پر رواں سال فروری میں دو سال کی پابندی عائد کی تھی اور 30 ملین یورو جرمانہ لگایا تھا۔

کورٹ آف آربیٹریشن فور اسپورٹس نے جرمانہ بھی کم کر کے 10 ملین یورو کردیا ہے
ثالث عدالت کے فیصلے کے بعد مانچسٹر سٹی چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن میں شرکت کی اہل ہوگی