ہالی ووڈ اداکارہ کیلی پرسٹن 57 برس کی عمر میں چل بسیں

موذی مرض کینسر کا شکار ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں چل بسیں۔

57 سالہ کیلی کے شوہر اداکار جان ٹرو وولٹا نے انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کی موت کی اطلاع دی۔

انہوں نے اپن پیغام میں لکھا کہ 2 سال سے کینسر سے نبردآزما کیلی کو کینسر نے شکست دے دی اور وہ اب ہم میں نہیں رہیں
انہوں نے لکھا کہ کیلی نے بڑی ہمت، حوصلے اور جرات مندی سے بریسٹ کینسر کا مقابلہ کیا لیکن بدقسمتی سے انہیں شکست ہوگئی۔

جان ٹرو وولٹا نے اپنے پیغام میں کیلی کے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف سمیت چاہنے والوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

13 اکتوبر 1962 کو ہوائی میں پیدا ہونے والی کیلی نے یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے بےشمار ٹی وی سیریز، سیزن اور ہالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔