اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے سنسنی خیز مقابلے جاری

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، سیویلا کی میلورکا کے خلاف2-0 سے فتح، ایتھیلیٹک کلب اور ایبار نے بھی اپنے میچ جیت لیے۔

رئیل میڈرڈ کی پوئنٹس ٹیبل پر برتری قائم اسپین میں لا لیگا فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سیویلا نے میلورکا کو یکطرفہ مقابلے میں 2-0 سے شکست دے دی، لوکس اور یوسف نے 1-1 گول اسکور کیے۔

لیگ کے دوسرے میچز میں ایتھیلیٹک کلب نے لیوانتے کو 2-1 سے جبکہ ایبار نے ایسپانیول کو 2-0 سے ہرا دیا۔

لیگ میں رئیل میڈرڈ 80 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست جبکہ بارسلونا دوسرے اور اٹلیٹکو میڈرڈ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے