عمران خان نے کہاکہ بنی گالہ کے دروازے تبدییل کروادو، میں نے کہا پیسے نہیں ہیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ پیسوں کی کیا ضرورت ہے، کے پی کے کا ٹمبر پڑا ہے نا، ریحام خان

ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان کے گھر کے کام کروانے کا طریقہ بتا دیا ہے۔ ایک آن لائن سیشن میں بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان نے کہاکہ بنی گالہ کے دروازے تبدییل کروادو، میں نے کہا پیسے نہیں ہیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ پیسوں کی کیا ضرورت ہے، کے پی کے کا ٹمبر پڑا ہے نا۔

ات کرتے ہوئے سابق اہلیہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے اچھے اور خوبصورت گھر بہت زیادہ پسند ہیں، لیکن ہم جو پیسے لگاتے ہیں، حق حلال کی کمائی سے لگاتے ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ اگر پیسے نہیں ہیں تو اگلے مہینے کام کروا لیں یا اگلے سال۔ یاد رہے کہ ریحام خان اور وزیراعظم عمران خان کی اکتوبر 2014 میں شادی ہوئی تھی جو کہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکی تھی اور دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک کتاب بھی لکھی تھی جس میں کئی حیران کن انکشافات کئے گئے تھے۔ تاہم اس کے علاوہ وہ اپنے بیانات اور انٹرویوز کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ریحام خان نے وقارزکا کو ایک انٹرویو دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس پروگرام کی بات کی جائے تو شو کے دوران نہ صرف میزبان نے انتہائی بولڈ اور نجی سوالات پوچھے بلکہ ریحام خان بھی ان سوالات کے جوابات دینے میں پیچھے نہ رہیں ۔
وقارذکا نے ریحام خان سے زیادہ تر ان کی کتاب میں کیے گئے دعووں سے متعلق سوالات کیے جو انھوں نے عمران خان سے علیحدگی کے بعد لکھی تھی۔ انہوں نے ایک موقع پر عمران خان کے ساتھ گزارے گئے وقت اور ان کی نجی زندگی کے بارے میں لکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریحام خان سے کہا کہ ایک دوسرے کے اوپر پردہ رکھنا چاہیے ،کیا آپ معافی مانگنا چاہیں گی؟ جس پر ریحام خان نے کہا کہ مغرب کی نماز کا وقت ہو گیا ہے